لاہور(کرائم رپورٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ملک کی اندرونی سرحدوں کو محفوظ بنانے والے نڈر اور جانباز افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی جاری رہے گی ، 98 افسران و اہلکاروں کیلئے 19 لاکھ 60 ہزار روپے انعامات ا ور تعریفی اسناد کی منظوری دے دی ہے ،آئی جی نے کہاکہ پنجاب پولیس کا ہر سپاہی دہشت گردوں، شر پسندوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 19 گینگز کے 46 کارندے گرفتار،316 اشتہاری مجرم، 89 عدالتی مفرور اور 78 عادی مجرم گرفتار کیے گئے آئی جی نے افسر وں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشنز جاری رکھیں ،آئی جی نے پولیس ملازمین کی قوت سماعت سے محروم مزید دو بچیوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کروا دی گئی ہے۔