• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوانوں کے آن لائن سرگرم گینگز کم عمر لڑکیوں کیلئے خطرہ بن گئے


نوجوانوں کے آن لائن سرگرم گینگز کم عمر لڑکیوں کیلئے خطرہ بن گئے ہیں، نیشنل کرائم ایجنسی نے والدین کو بچوں سے ان کی آن لائن سرگرمیوں کے حوالے سے بات چیت کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

نیشنل کرائم ایجنسی کی چونکا دینے والی رپورٹ جاری کردی گئی، جس میں انکشاف کیا گیا کہ گینگز بدسلوکی، تشدد اور ایکسٹریم مواد شیئر کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوان لڑکیوں کو بہکایا جاتا ہے، تعلقات استوار کرکے برہنہ تصاویر طلب کرتے ہیں، انکار پر خطرناک نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

رپورٹ میں والدین کو بچوں سے آن لائن سرگرمیوں پر گفتگو کا مشورہ دیا گیا ہے، جبکہ پولیس، انسدادِ دہشت گردی، سائبر کرائم، چائلڈ سیفٹی یونٹ بھی سرگرم ہوگیا ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید