• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہائی کمیشن کی عمارت کو نقصان پہنچانے والے شرپسندوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

تصور حسین تارڑ— فائل فوٹو
تصور حسین تارڑ— فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سرگرم نوجوان رہنما تصور حسین تارڑ نے یوتھ نوجوانوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعہ کو لندن میں بھارتی شرپسندوں نے پاکستان ہائی کمیشن کی عمارت کے شیشے توڑ دیے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہائی کمیشن کی عمارت پر سرخ رنگ بھی پھینکا گیا جس پر یورپ بھر میں بھارتی سفارت خانوں کے باہر بھرپور پُرامن احتجاج کی اجازت کے لئے حکام سے رابطہ اور درخواست کردی گئی ہے اور جیسے ہی اجازت ملتی ہے تو تمام کمیونٹی کو مطلع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جمعے کہ روز بی جے پی کے لوگوں نے پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کر کے ثابت کردیا کہ پہگلام واقعہ مودی حکومت کا ڈرامہ تھا کیونکہ ن لیگی حکومت نے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا جو بھارتی حکمرانوں کو ہضم نہیں ہو رہا۔

انہوں نے لندن میں حکام سے مطالبہ کیا کہ پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ اور توڑ پھوڑ کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

 واضح رہے کہ جمعہ کی شام بھارتی شرپسندوں نے پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا اور ہائی کمیشن کی عمارت کے شیشے توڑ دیے تھے اور عمارت کو بھی نقصان پہنچایا تھا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید