پی ٹی آئی کے 29 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی ناروے کے بانی رہنما اور سینئر سیاستدان عمران بشیر خان تھے۔
سینئر سیاستدان عمران بشیر خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اور پاکستان کے اہم ادارے جلد از جلد عمران خان کو رہا کریں کیونکہ عمران خان اس سیاسی پارٹی کے لیڈر ہیں جس کو پاکستان کے عوام پسند کرتے ہیں۔
عمران بشیر خان نے کہا کہ عمران خان پاکستان کا سوچتے ہیں اور اس وقت پاکستان کو جو درپیش حالات اور مسائل ہیں اور جو انڈیا کا مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں فالس فلیگ کا واقعہ ہے اس فالس فلیگ کے پیچھے چھپا بھارت کا دہشت گرد چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب عمران خان ہی پاکستان کو ہر حالات سے باہر نکالیں گے اور پاکستان کو ترقی کی طرف گامزن کریں گے۔۔
تقریب میں حرا سید علی، انسا عظیم، انیلہ لیاقت، عامر راجہ، شہزاد کرامت، حمزہ راجہ، محسن راجہ، ملک حمزہ سلطان اعوان، بابر رشید، نیر مقبول، سکندر خان، راجہ ناصر عثمان کیانی، چوہدری شمعون اور معظم حیات شریک تھے۔