• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ چارلس کو اچانک اسپتال کیوں لے جانا پڑا؟ وجہ سامنے آ گئی

شاہ چارلس سوم — فائل فوٹو
شاہ چارلس سوم — فائل فوٹو

برطانوی شاہی محل نے کینسر میں مبتلا شاہ چارلس کی صحت کے حوالے سے آگاہ کر دیا۔

شاہ چارلس کی صحت کے حوالے سے گزشتہ روز جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ آج صبح شاہ چارلس کو کیمو تھراپی کے عارضی ضمنی اثرات کی وجہ سے معائنے کے لیے اسپتال لے جانا پڑا جس کے باعث بادشاہ کی دوپہر کی تمام مصروفیات ملتوی کر دی گئیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ چارلس اب کلیرینس ہاؤس واپس آ گئے ہیں اور ڈاکٹرز کے مشورے کے مطابق آرام کر رہے ہیں اس لیے جمعے کی تمام مصروفیات کو بھی ری شیڈول کیا جائے گا۔

جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ چارلس ان تمام لوگوں سے معذرت خواہ ہیں جو اس دوران کسی تکلیف یا مایوسی کا شکار ہوئے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے شاہ چارلس نے برطانیہ میں صحافت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے 400 سے زائد مہمانوں کی میزبانی کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید