• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاک کے بانی ژانگ یمنگ کی مجموعی دولت میں کتنا اضافہ ہوا؟

ژانگ یمنگ — فائل فوٹو
ژانگ یمنگ — فائل فوٹو

مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک بنانے والی چینی کمپنی بائٹ ڈانس کے بانی ژانگ یمنگ چین کے امیر ترین شخص ہیں۔

بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق 41 سالہ سافٹ ویئر انجینئر ژانگ یمنگ  کی دولت میں سالانہ 13.6 ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اب وہ دنیا کے 24 ویں امیر ترین شخص بن گئے۔

ژانگ یمنگ کی مجموعی دولت سالانہ اضافے کے بعد 57.5 بلین ڈالرز ہو گئی ہے۔

ٹک ٹاک کے ذریعے سوشل میڈیا اسٹارز کی ایک نئی نسل تیار کرنے والے بائٹ ڈانس کے بانی کی سماجی زندگی بہت محدود ہے وہ لوگوں سے بہت کم ملتے جلتے ہیں اور خود کو میڈیا سے بھی بہت دور رکھتے ہیں۔

ژانگ یمنگ تقریباً ایک دہائی تک بائٹ ڈانس کی قیادت کرنے کے بعد2021ء میں مستعفی ہو گئے تھے۔

خاص رپورٹ سے مزید