• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں جیو جنگ گروپ کی چاند رات آج منعقد ہوگی

لندن میں جیو جنگ گروپ کی چاند رات آج منعقد ہوگی، پیر کو عید کی صورت میں اتوار کو بھی چاند رات منائی جائے گی۔

برطانیہ میں عید الفطر ایک ہی دن ہوگی یا دو مختلف دنوں میں منائی جائے گی اس بات کا فیصلہ آج ہوجائے گا۔

برطانیہ میں مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد سعودی عرب کی تقلید کرتی ہے لہذا سعودی عرب میں 29 روزے ہونے کی صورت میں برطانیہ کی متعدد مساجد بھی اتوار کی عید کا اعلان کردیں گی۔

اس طرح کلینڈر کے تحت عید کرنے والوں نے اتوار کو عید منائی تو برطانیہ میں دو عیدیں منائی جائیں گی جبکہ سعودی عرب میں 30 روزے ہونے کی صورت میں برطانیہ میں ایک ہی روز عید کا امکان بڑھ جائے گا۔

اسی طرح رویت کے تحت رمضان شروع کرنے والوں کو اتوار کو چاند نظر آنے کی صورت میں پیر کی عید ہوجائے گی۔

اس سال بھی حسب روایت لندن میں سب سے بڑی چاند رات کا اہتمام جیو، جنگ میڈیا گروپ کے تعاون سے کیا گیا ہے جو آج (ہفتہ کو) گرینڈ سفائر کرائیڈن میں منعقد ہوگی اور پیر کو عید ہونے کی صورت میں اتوار کی شب بھی گرینڈ سفائر میں چاند رات منائی جائے گی۔

چاند رات منانے کیلئے گرینڈ سفائر کے دروازے دو بجے دن کھل جائیں گے، شرکا رات گئے تک قوالی سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے۔

چاند رات میں مہندی، چوڑیوں، ملبوسات، جیولری، پرفیوم اور کھانے پینے کی اشیأ سمیت دیگر اسٹالز بھی موجود ہوں گے۔

گزشتہ برس بھی جیو جنگ میڈیا گروپ کی چاند رات میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی۔


برطانیہ و یورپ سے مزید