• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2025ء کا پہلا سورج گرہن کہاں کہاں دیکھا جاسکے گا؟


رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج ہو گا، جس کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 51 منٹ پر ہو گا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق جزوی سورج گرہن 3 بج کر 47 منٹ پر اپنے عروج پر ہو گا اور شام 5 بج کر 44 منٹ پر یہ ختم ہو جائے گا۔

 محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ 2025ء کا دوسرا سورج گرہن بھی جزوی طور پر دیکھا جا سکے گا۔

اس سال کا دوسرا سورج گرہن 21 اور 22 ستمبر کی درمیانی شب ہو گا۔

آج سورج گرہن کہاں کہاں دیکھا جاسکے گا؟

محکمۂ موسمیات کے مطابق رواں سال کا پہلا جزوی سورج گرہن یورپ، ایشیاء، شمالی امریکا، جنوبی امریکا اور بحرِ اوقیانوس کے کچھ حصوں میں دیکھا جائے گا۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کا جزوی سورج گرہن پاکستان اور بھارت میں دیکھنا ممکن نہیں ہو گا۔

خاص رپورٹ سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید