• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کی خوشیوں میں غرباء کو یاد رکھا جائے‘ ن لیگ کوئٹہ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کےبیان میں کہا گیا ہے کہ عید کے موقع پر ملک و صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں کیونکہ حالیہ بدامنی کی لہر کی وجہ سے خاص طور پر بلوچستان شدید متاثر ہوا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ عیدکی خوشیوں میں غرباء اور مساکین کو شامل کیا جائے کیونکہ یہ طبقہ آپ کی خصوصی توجہ کا منتظر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک و صوبے کی ترقی اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کررہی ہے اور وزیراعظم کی بھی بھرپور کوشش ہے کہ عوام کو ریلیف ملے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری بدامنی دشمن قوتوں کی سازشوں کا نتیجہ ہے کیونکہ دشمن قوتوں کی بھرپور کوشش ہے کہ پاکستان کی ترقی کا راستہ روکا جائے۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ عید کے اجتماعات سے قبل شہر بھر کی مساجد اور عیدگاہ کے علاقوں میں صفائی کا نظام بہتر بنایا جائے۔ بیان میں سردار اختر مینگل کے جاری دھرنا کے قریب ہونے والے دھماکے کی مذمت کی گئی ہے۔