• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ پریس کلب کی نومنتخب کابینہ اعتماد پر پورا اترے گی‘ زمرک اچکزئی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)اے این پی کےپارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کوئٹہ پریس کلب کے انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب صدر عرفان سعید ، جنرل سیکرٹریٹ ایوب ترین اوردیگرعہدیداروں کومبارک باددیتے ہوئے کہاہے کہ نومنتخب عہدیداران پر صحافی برادری نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پرپورا اتریں گے اور صحافی برادری کے مسائل کے حل کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرتے رہیں گے ۔