• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی: ٹریفک سے نجات کیلئے نیا لوپ ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف

— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں روزانہ ٹریفک میں پھنسنے والوں کیلئے خوشخبری ہے۔ شہر میں ٹریفک سے نجات کیلئے ایک نیا اور جدید لوپ ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے جو زیرِ زمین سفر کو منٹوں میں ممکن بنائے گا۔

حکام کے مطابق اس نظام کے تحت دبئی میں کلومیٹرز کا فاصلہ اب گھنٹوں کے بجائے صرف چند منٹوں میں طے کیا جا سکے گا۔ شیخ زاید روڈ پر واقع دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر سے دبئی مال تک رسائی تقریباً تین منٹ میں ممکن ہوگی۔

اس منصوبے کیلئے دبئی کے ٹریفک کے منتظم ادارے آر ٹی اے اور امریکی بورنگ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یہ کمپنی ایلون مسک کی ہے اور امریکا کے شہر لاس ویگاس میں ایسا ہی نظام پہلے سے چل رہا ہے۔

دبئی حکام کا کہنا ہے کہ لوپ منصوبہ شہری ٹریفک کے دباؤ کو کم کرے گا اور مسافروں کو تیز، محفوظ اور آسان سفر کی سہولت فراہم کرے گا۔

منصوبے کے پہلے مرحلے میں ساڑھے چھ کلومیٹر طویل پائلٹ روٹ بنایا جائے گا، جس کے بعد نیٹ ورک کو مزید علاقوں تک پھیلایا جائے گا۔

حکام کو امید ہے کہ یہ جدید ٹرانسپورٹ سسٹم دبئی میں سفر کا انداز بدل دے گا اور شہریوں و سیاحوں دونوں کیلئے آمدورفت کو کہیں زیادہ آسان بنا دے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید