• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا: دانت صاف کرتے ہوئے 1 شخص کی زندگی داؤ پر لگ گئی

—فوٹو بشکریہ برطانوی میڈیا
—فوٹو بشکریہ برطانوی میڈیا 

دانت صاف کرنا بظاہر معمول کا ایک عمل ہے اور لوگ اپنے دانت صاف کرتے ہوئے اکثر بہت جلدی میں نظر آتے ہیں لیکن دانتوں کو احتیاط سے صاف کرنا کتنا ضروری ہے اس کا اندازہ اس وقت ہوا جب سری لنکا میں ایک آدمی کی زندگی دانت صاف کرتے ہوئے داؤ پر لگ گئی۔

یہ عجیب واقعہ سری لنکا میں اس وقت پیش آیا جب 63 سالہ پریم لال نامی ایک شخص دانت صاف کرتے ہوئے اپنے باتھ روم میں پھسل گیا اور اس دوران اس کے ٹوتھ برش کے دو ٹکڑے ہوگئے جس میں سے ایک ٹکڑا سیدھا اس کے گلے میں چلا گیا اور اسے شدید تکلیف ہونے لگی۔

اس حادثے کے فوراََ بعد پریم لال پہلے قریبی پرائیویٹ اسپتال اور بعد میں ایک سرکاری اسپتال میں پہنچا لیکن ڈاکٹرز اس کے گلے میں جانے والے ٹوتھ برش کے ٹوٹے ہوئے ٹکڑے کو فوری طور پر نکالنے میں کامیاب نہیں ہوئے، یوں ایک گھنٹے میں اس کی حالت مزید خراب ہونے لگی اور اس کا گلا بند ہونا شروع ہو گیا۔

پریم لال کو شدید کھانسی ہوئی اور خون بھی نکلنا شروع ہو گیا جس کی وجہ سے اس کی جان خطرے میں پڑ گئی۔

ایکس رے اور سی ٹی اسکین میں بھی اس بات کی تصدیق ہوئی کہ ٹوتھ برش کا ٹکڑا اس کے اندر ہی موجود ہے جس کے بعد ڈاکٹرز نے سرجری ک رکے پریم لال کے گلے میں پھنسا ہوا ٹوتھ برش کا ٹکڑا نکال دیا۔

پریم لال کو اسپتال سے ڈسچارج کرنے سے پہلے تقریباً 1 ہفتے تک ڈاکٹرز کی سخت نگرانی میں رکھا گیا اور اب وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید