• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی ٹرمپ کے بیانات کیخلاف اقوامِ متحدہ میں شکایت

— فائل فوٹوز
— فائل فوٹوز

ایران نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل یں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر ذمے دارانہ اور جارحانہ بیانات کے خلاف شکایت درج کرا دی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیانات کے بعد ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کا جواب بھرپور انداز میں دیں گے۔

یو این ایس سی کو لکھے گئے خط میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے ٹرمپ کی جانب سے ایران پر بم باری کی دھمکی کو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

مغربی خبر رساں ایجنسی کو موصول ہونے والے خط میں ایران نے لکھا کہ اگر امریکا یا اُس کی ایجنٹ اسرائیلی حکومت نے ایران کی خود مختاری، علاقائی سالمیت یا قومی مفادات پر کسی بھی قسم کا حملہ کیا تو اُس کا فوری اور فیصلہ کُن جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے اتوار کے روز ایران کو دھمکی دی تھی کہ اگر تہران نے اپنے جوہری پروگرام پر واشنگٹن کے ساتھ معاہدہ نہ کیا تو اسے بم باری اور ثانوی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید