بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے اس سال بھی گھر کی بالکونی میں آکر اپنے مداحوں کو ہاتھ ہلا کر عید کی مبارکباد دی۔
اُنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عید کے موقع پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں اداکار کو بالکونی میں لگے بلٹ پروف شیشے کے پیچھے سے اپنی بھانجی کے ہمراہ گھر کے باہر بڑی تعداد میں جمع ہوئے مداحوں کو ہاتھ ہلا کر عید کی مبارکباد دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ اتنی محبت دینے کا شکریہ اور آپ سب کو عید مبارک۔
سلمان خان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت پسند کی جا رہی ہے اور کمنٹ سیکشن میں اُنہیں بھی عید کی مبارکباد دی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کے کہنے پر اداکار پر قاتلانہ حملے کیے جا چُکے ہیں جس کے بعد ممبئی پولیس کی جانب سے ان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور ان کے گھر کی بالکونی میں بلٹ پروف شیشے بھی لگوائے گئے ہیں۔
سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے سلمان خان کی نئی فلم ’سکندر‘ کی تشہیر کو بھی محدود رکھا گیا تھا۔