• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے معلوم ہے فیروز صرف میرے ہیں: زینب


پاکستانی اداکار فیروز خان کی اہلیہ زینب نے شوہر کی خواتین مداحوں کے بارے میں مثبت ردعمل دے کر سب کے دل جیت لیے۔

فیروز خان پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سپر اسٹار ہیں جو اپنے کام اور ذاتی زندگی دونوں کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں، ان دنوں وہ اپنی بیوی زینب کے ساتھ برطانیہ میں وقت گزار رہے ہیں۔

 حال ہی میں دونوں نے برطانوی پارلیمنٹ کا بھی دورہ کیا، جہاں فیروز خان کو اعزاز سے نوازا گیا۔

برطانوی دورے کے دوران ایک خاتون صحافی نے فیروز خان اور ان کی بیوی زینب سے خصوصی گفتگو کی۔ 

انہوں نے زینب سے پوچھا کہ کیا وہ اپنے شوہر کی خواتین مداحوں کی بڑی تعداد سے کبھی غیر محفوظ محسوس کرتی ہیں؟

زینب نے خوش دلی سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہوتی ہے کہ اتنے لوگ میرے شوہر سے محبت کرتے ہیں، میں ان کے لیے خوش ہوں اور مجھے کبھی عدم تحفظ محسوس نہیں ہوا، مجھے فیروز پر فخر ہے اور مجھے معلوم ہے کہ فیروز صرف میرے ہیں۔

فیروز خان نے بھی اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے مداحوں کا دل سے مشکور ہوں جنہوں نے ہر مشکل گھڑی میں میرا ساتھ دیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید