• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرینہ کی پسندیدہ ڈش، جس کے بغیر وہ زیادہ دیر نہیں رہ سکتیں!!

کرینہ کپور ۔فوٹو فائل
کرینہ کپور ۔فوٹو فائل

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کرینہ کپور نے دیسی اور گھریلو کھانوں سے اپنی محبت کے بارے میں بات کی اور انکشاف کیا کہ وہ زیادہ دیر تک اس کے بغیر نہیں رہ سکتیں۔

اداکارہ کرینہ کپور نے ممبئی میں بھارتی غذائی ماہر روجوتا دیویکر کی نئی کتاب ’’دی کامن سینس ڈائیٹ‘‘ کی تقریبِ رونمائی میں شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنی پسندیدہ ڈش کھچڑی کے بارے میں بات کی، جس کے بغیر وہ نہیں رہ سکتیں۔

کرینہ نے کہا کہ اگر میں دو یا تین دن کھچڑی نہ کھاؤں، تو مجھے واقعی اس کی شدید طلب ہونے لگتی ہے۔

کرینہ نے ہنستے ہوئے مزید کہا کہ میں (روجوتا) کو میسج کرتی ہوں اور کہتی ہوں کہ گھر میں کھچڑی نہیں ہے اور میں کھچڑی کھائے بغیر سو نہیں سکتی! جیسے کچھ لوگوں کو مشروب کی طلب ہوتی ہے، ویسے ہی مجھے کھچڑی کی ہوتی ہے! میں اس کے بغیر نہیں رہ سکتی!"

کرینہ کپور نے 2024 میں تین بڑے پروجیکٹس کریو، دی بکنگھم مرڈرز اور سنگھم اگین میں کام کیا۔

سنگھم اگین کے ہدایتکار روہت شیٹی تھے اور اس فلم میں اجے دیوگن، اکشے کمار، رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

اس وقت کرینہ "راضی" کی ہدایتکارہ میگھنا گلزار کے ساتھ اپنی اگلی فلم پر کام کر رہی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید