• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچے انڈوں پر جمپ لگانے کا نیا عالمی ریکارڈ


چینی شخص نے کچے انڈوں پر سب سے زیادہ جمپ لگا کر نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز  نے ایک بار پھر حیرت انگیز کارنامے کو تسلیم کر لیا ہے، اس بار ایک چینی شخص نے کچے انڈوں پر جمپ لگا کر دنیا کو دنگ کر دیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ لان گوانگ پنگ نامی شخص نے کچے انڈوں پر کھڑے ہو کر جمپ لگانے کا چیلنج قبول کیا۔ 

حیران کن طور پر انہوں نے ایک منٹ کے اندر 5 کچے انڈوں پر جمپ لگائی اور ایک بھی انڈا نہ ٹوٹا۔

 اس سے قبل 2018ء میں بھی لان گوانگ پنگ نے 4 کچے انڈوں پر جمپ لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا، اس بار انہوں نے اپنے ہی ریکارڈ کو توڑتے ہوئے 5 انڈوں پر جمپ لگانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

سوشل میڈیا پر اس کارنامے نے دھوم مچا دی ہے، لوگ حیرت کا اظہار کر رہے ہیں اور دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں، ایک صارف نے کہا یہ واقعی حیرت انگیز ہے، ایک اور صارف نے حیرانی سے پوچھا یہ کیسے ممکن ہے؟

دلچسپ و عجیب سے مزید