• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زندگی کا صرف 30 فیصد حصہ دنیا کے سامنے پیش کرتی ہوں: ایمن خان


پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ایمن خان نے بطور چائلڈ اسٹار اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، وہ آج ایک خوبصورت نوجوان خاتون اور کامیاب کاروباری شخصیت کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

 ایمن خان نے اپنی اداکاری کے سفر میں بے شمار ہٹ ڈرامے دیے، مگر شادی اور بچوں کی پیدائش کے بعد انہوں نے شوبز سے طویل وقفہ لے لیا۔

ایمن خان اس وقت دو خوبصورت بچیوں کی ماں ہیں اور اپنے خاندان کے ساتھ خوش گوار زندگی گزار رہی ہیں، انہوں نے شوبز کی چکاچوند سے دور رہتے ہوئے اپنی خاندانی ذمے داریوں پر توجہ مرکوز رکھی ہے۔

ایمن نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ ہم خوش مزاج لوگ ہیں، ہمیں گھومنے پھرنے کا شوق ہے اور یہی چیز میں انسٹاگرام پر شیئر کرتی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ لوگ خلوص اور حقیقت پسندی کو پسند کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مداح میرے ساتھ جڑے رہتے ہیں۔

 ان کا کہنا ہے کہ میں اپنی زندگی کا صرف 30 فیصد حصہ دنیا کے سامنے پیش کرتی ہوں، جبکہ باقی 70 فیصد زندگی نجی رکھتی ہوں۔

ایمن خان نے سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے بارے میں بھی بات کی۔

 انہوں نے اعتراف کیا کہ ماضی میں بے ساختہ کچھ کہہ دیتی تھی جو بعض اوقات دوسروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچا سکتا تھا، تاہم میں نے سوشل میڈیا کے دور میں اپنے الفاظ کے انتخاب میں احتیاط برتنا سیکھ لی ہے۔

ایمن خان نے کہا کہ اب میں یہ سوچتی ہوں کہ میری باتوں سے کسی کا دل نہ دکھے، پہلے میں بے ساختہ کچھ بھی بول دیتی تھی، مگر اب میں بہت محتاط ہو گئی ہوں۔

مداحوں نے ایمن خان کے اس اعتراف کو سراہا اور ان کی خلوص بھری باتوں کو پسند کیا ہے، لوگوں نے کہا ہے کہ ایمن کی یہی سادگی اور حقیقت پسندی انہیں دوسروں سے منفرد بناتی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید