• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیٹ فلکس سیریز ایڈولیسنس نے اسٹرینجر تھنگز 3 کو پیچھے چھوڑ دیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

نیٹ فلکس سیریز  ایڈولیسنس Adolescence نے اسٹرینجر تھنگز 3 Stranger Things کو پیچھے چھوڑ دیا۔

نیٹ فلکس کی نئی کرائم ڈرامہ سیریز ایڈولیسنس نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے اور صرف 3 ہفتوں کے اندر ناظرین کی تعداد کے لحاظ سے ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

 یہ سیریز نیٹ فلکس کی ٹاپ 10 سب سے زیادہ مقبول سیریز کی فہرست میں شامل ہو گئی ہے۔

ایڈولیسنس کو ریلیز کے 3 ہفتوں میں 96.7 ملین لوگ دیکھ چکے ہیں، جبکہ صرف رواں ہفتے میں 30.4 ملین ناظرین نے اسے دیکھا ہے۔

یہ سیریز نیٹ فلکس کے 93 ممالک کی ٹاپ 10 فہرست میں جگہ بنا چکی ہے۔

کرائم ڈرامہ ایڈولیسنس کو معروف تخلیق کار جیک تھورن اور اسٹیفن گراہم نے بنایا ہے۔

یہ کہانی ایک 13 سالہ لڑکے جمی ملر کے گرد گھومتی ہے، جسے اپنے اسکول کی ایک لڑکی کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا جاتا ہے۔

سیریز 13 مارچ 2025ء کو ریلیز ہوئی اور یہ کل 4 اقساط پر مشتمل ہے۔

ایڈولیسنس نے ناصرف ناظرین کے دل جیتے بلکہ اسے تعلیمی طور پر استعمال کرنے کے اقدام نے بھی لوگوں میں پزیرائی حاصل کی ہے۔

اس کی مقبولیت اور حقیقت پسندانہ انداز نے اسے نیٹ فلکس کی تاریخ کی ایک اور بڑی ہٹ سیریز بنا دیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید