• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حبا بخاری کو بچپن میں ملنے والی عیدی کی تعداد سُن کر آریز احمد حیران

---فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ
---فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سرِفہرست اداکارہ حبا بخاری نے بچپن میں ملنے والی عیدی سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

اداکارہ حبا بخاری اور ان کے شوہر، اداکار آریز احمد نے عید کے موقع پر نجی ٹی وی چینل کے خصوصی شو میں شرکت کی۔

اس موقع پر حبا بخاری اور آریز احمد نے متعدد دلچسپ سوالات کے جواب دیے اور مداحوں کو اپنی نجی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق مزید معلومات فراہم کیں۔

اداکارہ حبا بخاری نے بتایا کہ میں سیٹ پر وقت پر پہنچنے کی عادی ہوں، جب سب تیار ہو جائیں تو میں کسی کو انتظار نہیں کرواتی اور سیٹ پر پہنچ جاتی ہوں۔

اس سوال کے جواب میں آریز احمد نے بتایا میں نے تو شروع شروع میں سیٹ کو لگے تالے تک کھلوائے ہیں، میں دیے گئے وقت پر پہنچ جاتا تھا اور اس وقت کریو تک سیٹ پر موجود نہیں ہوتا تھا۔

اچھے اور برے فیصلے سے متعلق سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ آریز احمد سے شادی کرنا میرا اب تک کا سب سے بہترین فیصلہ ہے۔

دوسری جانب آریز احمد اس سوال کے جواب میں اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے، ان کا کہنا ہے کہ میرا سب سے اچھا فیصلہ حبا بخاری سے شادی ہے، ان سے شادی کے بعد میں نے خود کو پہچانا ہے اور اپنی اہمیت جانی ہے۔


عیدی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں حبا بخاری نے بتایا کہ مجھے آریز احمد نے شادی کے بعد پہلی عیدی 5 ہزار روپے دی تھی۔

حبا بخاری نے بچپن میں ملنے والی عیدی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ میری والدہ اور والد کا خاندان بہت بڑا ہے، مجھے بچپن میں عیدی کے طور پر تقریباً 40 ہزار روپے تک ملتے تھے۔

اداکارہ کو بچپن میں ملنے والی عیدی کی رقم کا سُن کر ان کے شوہر آریز احمد اور شو کی میزبان مدیحہ نقوی ہکا بکا رہ گئیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید