• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدنان صدیقی کو زندگی میں سب سے مہنگا تحفہ کس نے دیا؟

اداکار عدنان صدیقی — فائل فوٹو
اداکار عدنان صدیقی — فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے مہنگے تحائف ملنے کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔

عدنان صدیقی نے حال ہی میں جیو ٹی وی کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں میزبان تابش ہاشمی نے ان سے سوال کیا کہ وہ کونسی ایک چیز ہے جس پر آپ زندگی میں کبھی بھی خرچہ نہیں کریں گے۔

اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی ایک چیز نہیں ہے ایسی بہت سی چیزیں ہیں جن پر خرچہ نہ کرنے کا میں نے خود سے وعدہ کیا ہے۔

اداکار نے بتایا کہ میں کبھی کسی کنسرٹ، کسی پارٹی یا کوئی کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے پیسے دے کر نہیں جاتا۔

اُنہوں نے کہا کہ ایسی جگہوں پر لوگ انٹرٹین ہونے کے لیے جاتے ہیں تو میں انٹرٹینمنٹ کے لیے پیسے خرچ نہیں کروں گا۔

یہ جواب سننے کے بعد تابش ہاشمی نے عدنان صدیقی سے یہ سوال پوچھا کہ ابھی تک زندگی میں گاڑی کے علاوہ آپ نے کونسی مہنگی چیز خریدی ہے؟

اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ مجھ سے یہ پوچھیں کہ مجھے آج تک سب سے مہنگا تحفہ کیا ملا؟

جس پر تابش ہاشمی نے فوراً کہا کہ چلیں آپ یہ بتا دیں کہ آپ کو آج تک سب سے مہنگا تحفہ کیا ملا؟

اداکار نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے آج تحفے میں سب سے مہنگی چیز گھڑی ملی ہے۔

یہ جواب سن کر تابش ہاشمی نے ایک اور سوال کیا کہ یہ مہنگی گھڑی آپ کو سسرال والوں نے دی تھی؟

عدنان صدیقی نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ نہیں، یہ مہنگا تحفہ مجھے میرے دوست نے دیا تھا جسے میں نے توشہ خانے میں جمع کروانے کے بجائے اپنے پاس ہی رکھ لیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید