• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر جے مہوش کی متجسس پوسٹ پر یوزویندر چاہل کا ردعمل

بھارتی کرکٹر یوزویندر چاہل کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں کے درمیان آر جے مہوش کی تازہ ترین انسٹاگرام ریل نے مداحوں میں تجسس پیدا کردیا۔

ان کی حالیہ پوسٹ نے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کو جنم دیا کہ آیا وہ اپنے تعلقات کے بارے میں کوئی اشارہ دے رہی ہیں؟

مہوش نے انسٹاگرام پر ایک ریل شیئر کی جس میں وہ کہتی نظر آئیں، ’کوئی لڑکا آئے گا تو وہ ہوگا بس ایک… وہی فرینڈ ہوگا، وہی بیسٹ فرینڈ ہوگا، وہی بوائے فرینڈ ہوگا، وہی ہزبینڈ ہوگا… میری زندگی اسی کے گرد گھومے گی۔ مجھے فالتو لوگ نہیں چاہئیں۔ میں دوسرے لڑکوں سے بات نہیں کر سکتی۔ میرا بس یہی دل چاہتا ہے کہ میرا بندہ ہی کافی ہے۔‘

مہوش نے اس ویڈیو میں یوزویندر چاہل کا نام تو نہیں لیا لیکن اس پوسٹ کے وقت اور انداز نے مداحوں کو چاہل سے ان کے تعلقات پر قیاس آرائیاں کرنے پر مجبور کر دیا۔

یہی نہیں بلکہ سوشل میڈیا صارفین نے فوراً اس ویڈیو کو یوزویندر چاہل کے ساتھ جوڑ دیا، خاص طور پر اس وقت جب کرکٹر نے اس ویڈیو کو ’لائیک‘ کیا۔

ایک مداح نے تبصرہ کیا، ’یوزی بھائی کونے میں مسکرا رہے ہیں‘، جبکہ ایک صارف نے لکھا، ’سب کچھ وقتی ہوتا ہے، لیکن یوزی چاہل کا لائیک ہمیشہ کے لیے رہتا ہے۔‘



انٹرٹینمنٹ سے مزید