• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف پی سی سی آئی کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیرمقدم

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کیا ہے۔ 

ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ حکومت نے صنعتی صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حکومتی اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ 

انھوں نے کہا بجلی کی قیمتوں میں کمی سے پیداواری لاگت میں کمی آئے گی۔ عاطف اکرام شیخ کے مطابق پیداواری لاگت میں کمی سے برآمدات میں اضافہ ممکن ہے۔

انھوں نے کہا کہ آئی پی پیز کیساتھ معاہدوں پر نظرثانی کے حوالے سے فیڈریشن نے آواز اٹھائی، میڈیا نے بھی ایف پی سی سی آئی کے مطالبے کو حکومتی ایوانوں تک پہنچانے میں کردار ادا کیا۔ 

انکا تھا کہ بجلی کے نرخوں میں مزید کمی کی گنجائش موجود ہے، آنے والے مہینوں میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید کمی متوقع ہے۔

وفاق ہائے ایوان صنعت و تجارت پاکستان کے صدر نے کہا کہ کاروباری طبقے نے اہم سنگ میل عبور کرلیا، ملک اچھی سمت میں جا رہا ہے، ایکسپورٹس میں بہتری آئے گی۔ 

تاجر رہنما ایس ایم تنویر نے کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کے مشکور ہیں، ہم نے یہ ثابت کر دیا کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے غلط تھے، حکومت نے بند جنکوز کو فروخت کیا۔ 

ایس ایم تنویر نے کہا کہ جنکوز کی فروخت سے 9 ارب روپے قومی خزانے میں ملے، ڈسکوز کی نجکاری سے 600 ارب کی چوری رکے گی۔

تجارتی خبریں سے مزید