• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کی فلم ’کنگ‘ کے سیٹ سے تصویر لیک ہوگئی

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

شوٹنگ کے مرحلے میں موجود بالی ووڈ فلم ’کنگ‘ کے سیٹ سے اداکار شاہ رخ خان کی تصویر لیک ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’کنگ‘ کے سیٹ سے شاہ رخ خان، سہانا خان اور ابھیشیک بچن کی تصویر لیک ہوئی ہے۔

شاہ رخ خان کے نئے انداز کو دیکھ کر ان کے مداح بہت خوش ہوگئے ہیں اور فلم کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے بھی فلم کی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔ 

فلم ’کنگ‘ کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند کر رہے ہیں، جس میں شاہ رخ خان کے علاوہ دیپیکا پڈوکون، انیل کپور، جیکی شروف، ابھیشیک بچن، سہانا خان اور ارشد وارثی جیسے مشہور اداکار بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ فلم ’کنگ‘ کی ریلیز سے متعلق کوئی تاریخ ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید