وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی قیمتوں میں ریلیف کے اعلان کے بعد
50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے بجلی نرخ فی یونٹ 4 روپے 78 پیسے برقرار ہے۔
دستاویز کے مطابق 51 سے 100 یونٹ والے لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت 9 روپے37 پیسے برقرار ہے، پروٹیکٹیڈ صارفین کیلئے نرخ 14 روپے 67 پیسے سے کم کرکے 8 روپے 52 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا۔
101سے 200 پروٹیکٹیڈ یونٹ کے نرخ 17 روپے 65 پیسے سے کم کرکے11 روپے51 پیسے یونٹ مقرر کیے گئے، 300 یونٹ تک نان پروٹیکٹیڈ صارفین کیلئے بجلی 7 روپے 24 پیسے فی یونٹ سستی ہوئی ہے۔
دستاویز کے مطابق ان صارفین کیلئے نرخ 41 روپے 26 پیسے سے کم کرکے 34 روپے 3 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے، نان پروٹیکٹیڈ 300 یونٹ سے زائد پر نرخ 55 روپے 70 پیسے سے کم ہوکر 48 روپے 46 پیسے مقرر کردیا گیا۔