• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڈو اور نندی پور پاور پلانٹس کی نجکاری کر رہے ہیں: اویس لغاری

اویس لغاری---فائل فوٹو
اویس لغاری---فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت اب بجلی کی خریداری کے لیے اکیلا ادارہ نہیں رہے گی، بجلی کی خریداری اور فروخت میں نجی شعبے کو لا رہے ہیں، گڈو اور نندی پور پاور پلانٹس کی نج کاری کر رہے ہیں۔

اویس لغاری نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں 3 ڈسکوز کی نج کاری کر رہے ہیں، ان 3 ڈسکوز میں آئسکو، گیپکو اور فیسکو شامل ہیں، بلوچستان میں 55 ارب روپے سے ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کر رہے ہیں، کیپٹو انڈسٹری کو بجلی فراہمی کے لیے سروس معاہدے کر رہے ہیں، دوسرے مرحلے میں لیسکو، سیپکو ، میپکو کی نج کاری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر اصلاحات سے اس شعبے میں بہتری آئے گی، بھاری بجلی پیداواری لاگت پاور سیکٹر کا مسئلہ ہے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی ناقص کارکردگی مسئلہ ہے، ماضی میں مہنگے پاور پلانٹ لگتے رہے۔

اویس لغاری کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر کا گردشی قرض 2400 ارب روپے تک پہنچ چکا، 36 آئی پی پیز سے مذاکرات ہو چکے، اس سے 3696 ارب روپے کی بچت ہو گی، یہ بچت ان پاور پلانٹس کی 3 سے 25 سال عمر کے دوران ہو گی۔

اویس لغاری نے کہا ہے کہ نیپرا ایکٹ میں بہتری کی ضرورت ہے، چینی پاور پلانٹ مقامی کوئلے پر منتقل کرنے کی بات چیت کر رہے ہیں، چینی پاور پلانٹ کے قرضے کی ری پروفائلنگ پر بات چیت کر رہے ہیں، چینی پاور پلانٹ مقامی کوئلے پر منتقل کرنے کی بات چیت کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ چینی پاور پلانٹ کے قرضے کی ری پروفائلنگ پر بات چیت کر رہے ہیں، مستقبل کے بجلی پلانٹ سستے اور مسابقتی بولی پر لگیں گے۔

 اویس لغاری نے یہ بھی کہا کہ ملک میں بجلی کی ترسیل کے مسائل ہیں، یہ مسائل حل کر کے بجلی مزید 2 روپے سستی ہو سکتی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید