آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) مہنگی کردی۔
اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی 6 روپے 37 پیسے فی کلو مہنگی کردی گئی ہے۔
اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 75 روپے 21 پیسے مہنگا ہوگیا، 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2667 روپے 40 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 266 روپے 5 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمت کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔