• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن: غیر قانونی طور پر کوڑا پھینکنے والوں پر جرمانے کی رقم دگنی سے زیادہ کردی گئی


فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

لندن کی بیشتر کونسلوں نے غیر قانونی طور پر کوڑا پھینکنے والے افراد پر عائد کی جانے والی رقم کو 400 پاؤنڈ سے بڑھا کر ایک ہزار پاؤنڈ کر دیا ہے۔

اس مقصد کےلیے سڑکوں پر کچرا پھیلانے والوں سے نمٹنے کےلیے گشت کرنے والے انوائرمنٹ افسران کی تعداد بھی بڑھائی جا رہی ہے، ڈپارٹمنٹ فار انوائرمنٹ، فوڈ اینڈ رورل افئیرز کے مطابق ملک بھر کی نسبت لندن میں غیر قانونی طور پر کوڑا پھینکنے کی شرح سب سے زائد ہے۔

کوڑا پھینکنے والوں کے خلاف مہم چلانے والوں کا کہنا ہے کہ جرمانے کی رقم بڑھانا اچھا فیصلہ ہے لیکن اس ضمن میں مزید اقدامات کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

انوائرمنٹ پروٹیکشن ایکٹ 1990 کے تحت غیرقانونی طور پر کوڑے کو ٹھکانے لگانا جرم ہے، انوائرمنٹ چیرٹی کیپ بریٹن ٹائیڈی کے مطابق کونسلوں کو غیرقانونی طور پھینکے جانے والے کوڑے کو اٹھانے کیلئے سالانہ کئی ملین پاؤنڈ خرچ کرنا پڑتے ہیں۔

لندن کی تقریباً نصف کونسلوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے یا تو جرمانے کی رقم بڑھا دی یا وہ ایسا کرنے جارہے ہیں۔

ان کونسلوں میں بیکسلے، برینٹ، بروملی، کیمڈن، ایلنگ، این فیلڈ، ہیمر اسمتھ اینڈ فلہم، ہیرو، ہلنگڈن، کینزنگٹن اینڈ چیلسی، لیوشم، ریڈ برج، رچمنڈ، سدک، ٹاور ہیملٹس اور ونزورتھ شامل ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 24-2023 میں انگلینڈ کی کونسلوں نے 1.15 ملین کوڑا پھینکنے کے واقعات سے نمٹا، یہ شرح گزشتہ برس کی نسبت چھ فیصد زائد تھی۔

برطانیہ و یورپ سے مزید