• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کپاس پر جی ایس ٹی ختم کرے: پاکستان بزنس فورم

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان بزنس فورم نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کپاس پر جی ایس ٹی ختم کرے۔

صدر پاکستان بزنس فورم خواجہ محبوب الرحمٰن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ای ایف ایس کی مد میں درآمدی کپاس پرڈیوٹی صفر ہے جبکہ پاکستانی کپاس پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہے۔

خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کپاس کی مقامی صنعت کے لیےجامع پالیسی بنائی جائے، کپاس کے کاشتکار کو غلط پالیسیوں نے باندھا ہوا ہے۔

خواجہ محبوب الرحمٰن نے کہا ہے کہ ایکسپورٹ فیسلیٹیشن اسکیم کے تحت درآمدی کپاس کے حجم کو بھی کم کیا جائے، حکومت اس معاملے پر فیکٹ فائنڈگ کمیشن تشکیل دے، تفصیلات سامنے آ جائیں گی۔

تجارتی خبریں سے مزید