پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان نے انڈسٹری میں فنکاروں کے درمیان دوستی کے حوالے پائے جانے والے عام خیالات پر کھل کر بات کی۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکارہ کا ماضی میں دیے گئے انٹرویو کا مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے۔
وائرل ویڈیو کلپ میں اداکارہ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ یہ تصور بالکل غلط ہے کہ انڈسٹری میں فنکاروں کے درمیان دوستی نہیں ہوتی۔
انہوں نے بتایا کہ انڈسٹری میں اداکار احد رضا میر کے علاوہ اداکارہ یمنیٰ زیدی میری بہت اچھی دوست ہیں۔
رمشا خان نے یہ بھی کہا کہ میرے 3 اچھے دوستوں میں سے 2 بہترین دوست انڈسٹری سے ہیں جبکہ 1 دوست انڈسٹری سے باہر ہے۔