• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ بچن میرے ارد گرد بھنورے کی طرح منڈلا رہے تھے، زینت امان کا انکشاف

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

بالی ووڈ کے سہنرے دور کی مشہور اداکارہ زینت امان نے ماضی میں فلمائے گئے گانے کی شوٹنگ کو یاد کیا اور کہا کہ امیتابھ بچن میرے ارد گرد بھنورے کی طرح منڈلا رہے تھے۔

بھارتی اداکارہ تقریباً 2 برس قبل انسٹاگرام پر متحرک ہوئی ہیں، تب سے وہ اپنی پرانی یادوں کو دلچسپ انداز میں سمیٹ رہی ہیں، کبھی بے باک تصاویر پوسٹ کر کے تو کبھی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے دلچسپ قصے کہانیاں سنا کر۔

اب حال ہی میں انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 1983ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’پکار‘ کے مشہور گانے ’سمندر میں نہا کے‘ کی پسِ پردہ کہانی شیئر کی۔

موسمِ گرما کے آغاز کے ساتھ انہوں نے موسم گرما میں فلمائے گئے اس گانے سے متعلق یاد کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ 1982ء میں فلم قلی کے سیٹ پر مسٹر بچن کے ساتھ پیش آنے والے جان لیوا حادثے کے بعد فلمایا گیا یہ پہلا گانا تھا۔

انہوں نے طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ساحلِ سمندر پر امیتابھ بچن کے ساتھ رومانوی سین کی شوٹنگ کیسی رہی۔

اداکارہ نے لکھا کہ اس گانے کی شوٹنگ کے وقت ہم دونوں کافی ’ہاٹ‘ لگ رہے تھے، جس کی شوٹنگ گوا کے پُرسکون ساحل پر ہوئی تھی۔

انہوں نے خالی ساحل ہر فلمائے گائے اس گانے کی شوٹنگ کے تجربے کو اپنے لیے آسان قرار دیا اور کہا کہ نہ ہی مجھے لپ سنگ کرنا تھی اور نہ ہی پیچیدہ کوریوگرافی سیکھنا پڑی جبکہ امیتابھ بچن میرے ارد گرگ بھنورے کی طرح منڈلا رہے تھے۔

انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ یوں تو گانے کی شوٹنگ آسان تھی لیکن میرے لیے ایک مشکل یہ تھی کہ مجھے تیراکی نہیں آتی تھی اس لیے شوٹنگ کے دوران مجھے اپنے اعصاب پر کافی قابو پانا پڑا، اس کے باوجود مجھے لگتا ہے کہ میں نے ایک ‘جل پری’ کا کردار اچھی طرح نبھایا۔

زینت امان کی ماضی کی سُنہری یادوں پر مشتمل انسٹا پوسٹ کو ہر ایک سراہ رہا ہے، پوسٹ کے کمنٹس میں ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے ان کی خوب تعریف کی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید