• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منوج کمار نے ششی کپور اور دھرمیندر کو لالچی کیوں کہا تھا؟

بھارت کے سینئر اداکار و فلمساز منوج کمار جن کا آج 87 برس کی عمر میں ممبئی کے کوکیلابین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں انتقال ہوگیا، انھوں نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ ششی کپور اور دھرمیندرا لالچی اداکار ہیں۔

انکے مطابق انھوں نے اپنے پورے کیریئر میں بمشکل 35 فلمیں کیں۔ خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں جولائی 1937 میں پیدا ہونے والے ہری کرشنگری گوسوامی المعروف منوج کمار حب الوطنی کے موضوعات پر مبنی فلموں میں اداکاری اور ہدایت کاری کے لیے جانے جاتے تھے۔ 

اگرچہ منوج کمار نے ہندی سنیما میں اہم کردار ادا کیا ہے لیکن انہوں نے اپنے ہم عصروں کے مقابلے میں بہت کم فلمیں کی ہیں۔

ایک پرانے انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ دھرمیندر یا ششی کپور کی طرح لالچی نہیں ہیں، اسی لیے انھوں نے اپنے پورے کیریئر میں صرف 35 فلمیں کیں۔ 

وہ  1995 کی فلم میدان جنگ میں آخری بار نظر آئے، جبکہ بطور ہدایتکار انکی آخری فلم 1999 میں جے ہند تھی۔ 

اس سوال پر کہ انھوں نے اتنے سالوں میں اتنی کم اداکاری اور فلمسازی کیوں کی، اس پر انکا کہنا تھا کہ وہ لالچی نہیں ہیں۔ انکے ہم عصر دھرمیندر اور ششی کپور نے 300 فلمیں کیں جبکہ انھوں نے صرف  35 فلمیں کیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید