برطانیہ کی 2 ارکان پارلیمان کو اسرائیل میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، برطانیہ نے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔
لندن سے خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دونوں برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو تھوڑی دیر حراست میں رکھ کر وطن واپس روانہ کر دیا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ کی حکمران لیبر پارٹی کے ارکان پارلیمان یوان یینگ اور ابتسام محمد گذشتہ رات اسرائیل پہنچے تھے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام کو شبہ تھا کہ برطانوی ارکان پارلیمان اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی سرگرمیاں ریکارڈ کریں گے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام کو شبہ تھا کہ برطانوی ارکان پارلیمان اسرائیل مخالف جذبات پھیلائیں گے۔
خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اسرائیل کی جانب سے برطانوی ارکان پارلیمان سے برتاؤ کی مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیر خارجہ کو باور کرا دیا ہے کہ برطانوی ارکان پارلیمان کے ساتھ ایسا برتاؤ ناقابل قبول ہے۔
ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ برطانیہ کی توجہ غزہ میں خون ریزی روکنے کےلیے مذاکرات اور جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کی طرف ہے، برطانیہ غزہ تنازع کا خاتمہ اور یرغمالیوں کی رہائی کا خواہاں ہے۔