• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان کی ’سکندر‘ فلاپ یا ہٹ؟ کمائی 200 کروڑ کے قریب پر بحث پھر بھی جاری

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی اس عید پر ریلیز ہونے والی فلم سکندر جس نے اب تک باکس آفس پر 187 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے، کیا یہ فلم ہٹ ہے یا فلاپ؟ اس حوالے سے ایک بحث جاری ہے۔

گو کہ سلمان خان کی اس فلم نے کافی تنقید اور خراب جائزوں کا بھی سامنا کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ یہ سلمان کی دو سال بعد عید پر ریلیز ہونے والی فلم ہے اس سے قبل انہوں نے "کسی کا بھائی کسی کی جان" دو برس قبل عید پر ریلیز کی تھی جو کہ ناکام ثابت ہوئی تھی۔

تاہم سکندر پہلے دن سے اس مقام کو حاصل کرنے میں ناکام رہی جس کےلیے سلمان معروف ہیں۔ فلم کو آن لائن جائزوں میں تنقید کا مقابلہ بھی کرنا پڑا۔

اس کے باوجود فلم نے اچھا خاصا بزنس کیا، لہٰذا اسی لیے یہ سوال کیا جارہا ہے کہ سکندر ایک ہٹ فلم ہے یا فلاپ؟ عید سے ایک روز قبل ریلیز ہونے والی اس فلم نے پہلے دن دنیا بھر میں صرف 54 کروڑ کا بزنس کیا، جبکہ شاہ رخ کی پٹھان یا رنبیر کی اینیمل نے پہلے دن ایک سو کروڑ سے زیادہ کمائے تھے۔

سکندر نے سات دن میں بھارت میں 97.50 کروڑ جبکہ دنیا بھر میں 187 کروڑ کا بزنس کیا۔ یہ اعداد و شمار سلمان کے لحاظ سے بہت اچھے نہیں لیکن کسی اور فلم کےلیے مناسب ہیں۔ 

ماضی کی سلمان کی فلموں کے مقابلے میں پہلے دن اسکی کم آمدنی کے باوجود یہ سلمان کی عید پر بدترین فلم نہیں تاہم یہ ابھی بھی خاصی پیچھے ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید