• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیادہ شہرت حاصل ہو جائے تو شاید دماغ خراب ہو جاتا ہے: عفت عمر کی ڈکی بھائی پر تنقید

Unmute
Current Time 0:00
/
Duration Time 0:00
Loaded: 0%
Progress: 0%
Stream TypeLIVE
Remaining Time -0:00
 


سیاست پر گہری نظر رکھنے اور اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کرنے والی پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ عفت عمر کا کہنا ہے کہ بشریٰ انصاری کو ڈکی پر کھل کر تنقید نہیں کرنی چاہیے تھی۔

خیال رہے کہ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ڈکی بھائی نے ٹی وی کی شخصیات کو احساسِ کمتری کا شکار اور بشریٰ انصاری سے ناواقف ہونے کا اعتراف کیا تھا جس پر بشریٰ انصاری نے جگجیت سنگھ کے گانے ’خاموشی خود اپنی صدا ہو‘ سے خاموش ردعمل دیا تھا۔

اس سے قبل بشریٰ انصاری نے یوٹیوبرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز کی مجھے بالکل سمجھ نہیں آتی اور میں ان لوگوں پر حیران ہوتی ہوں جو ان کا بنایا ہوا عجیب و غریب کنٹینٹ دیکھتے ہیں۔

اب عفت عمر نے ڈکی بھائی اور بشریٰ انصاری کے درمیان جاری اس جھگڑے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹیوبر کو جو کہنا ہے کہنے دیں، مجھے لگتا ہے بشریٰ جی کو بھی ان پر اتنی کھلی تنقید نہیں کرنی چاہیے تھی۔

اداکارہ کے مطابق وہ اپنے گھر میں بیٹھ کر ویڈیو بنا رہے ہیں، آپ کو کیا مسئلہ ہے، وہ مشہور ہیں، لوگ انہیں دیکھ رہے ہیں، جو لوگ آپ کو دیکھنا چاہتے ہیں وہ آپ کو دیکھیں گے، میں نے آج تک ان کو نہیں دیکھا کیونکہ مجھے اس طرح کے مواد میں دلچسپی نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کی تنقید کی ضرورت نہیں ہوتی کہ ہم زیادہ اچھا کام کر رہے ہیں، برا کام کر رہے ہیں، لوگ تو دیکھ رہے ہیں جو انہیں دیکھنا ہے، آج کا دور سوشل میڈیا کا دور ہے، اس وقت لوگوں کی یہی ڈیمانڈ ہے۔

ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشہور ہونے پر اگر کسی کا دماغ خراب ہونا ہے تو ہو جائے۔

عفت عمر نے طنزیہ کہا کہ آپ کو کیا معلوم کہ شہرت کیا ہوتی ہے؟ میں آج تک اتنی مشہور نہیں ہوئی اس لیے مجھے بھی نہیں معلوم کہ شہرت کیا ہوتی ہے؟ اگر اتنی شہرت حاصل ہو جائے تو شاید میرا دماغ بھی خراب ہو جائے۔

انہوں نے بطور طنز یہ بھی کہا کہ اُن کے بلیئنز فالوورز ہیں، وہ کروڑوں کما رہے ہیں، شاید اتنی کامیابی کے بعد دماغ خراب ہو ہی جاتا ہے، میں نے اتنی کامیابی نہیں دیکھی، اس لیے مجھے اس بارے میں نہیں معلوم۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید