• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرف ایک اداکار ہوں، کوئی سیاستداں کیا کہتا ہے اس میں نہیں پڑنا چاہتا، اکشے کمار

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار نے کہا ہے کہ میں صرف اداکار ہوں، آئندہ ریلیز ہونے والی اپنی فلم کیسری 2 کے حوالے سے سیاسی کمنٹس سے خود کو دور کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کوئی سیاستداں کیا کہتا ہے میں اس میں نہیں پڑنا چاہتا۔ 

جمعہ کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے 57 سالہ اکشے کمار کا کہنا تھا کہ میں تاریخ داں نہیں، صرف ایک اداکار ہوں۔

جب ان سے سیاسی تنازع کے بارے میں پوچھا گیا تو انکا کہنا تھا کہ میں نے یہ فلم اسلیے بنائی ہے تاکہ لوگ جان سکیں کہ اس وقت کیا ہوا تھا۔ 

اکشے نے اپنی بات کی مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے فلم کتاب کے مطابق بنائی، جو کچھ میں سمجھ پایا اور اپنے والد سے جو میں نے کہانیاں سنیں، یہ فلم ان سب کا مجموعہ ہے۔ اس سے ہٹ کر کسی نے سیاسی طور پر کیا کہا میں اس میں نہیں پڑنا چاہتا۔ 

واضح رہے کہ اکشے نے بی جے پی رہنما راجیو چندرا شیکھر کی جانب سے کانگریس پارٹی کو اپنے سابق رہنماؤں چیتور سنکارن نائر (جنکا کردار فلم کیسری 2 میں اکشے نے ادا کیا ہے) کو فراموش کرنے کے حوالے سے تنقید پر سوالات کے جواب میں یہ بات کہی۔ سنکارن نائر ایک وکیل اور آزادی سے قبل انڈین نیشنل کانگریس کے صدر تھے

مذکورہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب بی جے پی لیڈر راجیو چندرا شیکھر نے ایک پوسٹ میں یہ دعویٰ کیا کہ کانگریس پارٹی نے حکمراں خاندان کے مفادات کی خدمت کےلیے چیتور سنکارن نائر، سبھاش چندر بوس، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر بی آر امبیدکر جیسے سابق رہنماؤں کو نظرانداز کیا۔ 

اپنی پوسٹ میں انہوں نے جلیانوالہ باغ قتل عام کے بعد ہونے والے مقدمے میں سنکارن نائر کی کاوشوں کا بھی ذکر کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید