• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسیقی کے فروغ کیلئے ہدایت کار بلال لاشاری کی کاوشیں، شاندار تقریب کا انعقاد

سنیما انڈسٹری میں نئی تاریخ رقم کرنے والے نامور ہدایتکار بلال لاشاری اور پروڈیوسر عمارہ حکمت میوزک لوورز کےلیے شاندار میوزک ویڈیوز کی تخلیق کرنے کےلیے میدان میں آگئے۔

میوزک شو کے حوالے سے تقریب کا انعقاد لاہور میں کیا گیا، جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم، سپر اسٹار فواد خان سمیت شئے گل، انورل خالد، فارس شفیع، زین زوہیب، میشا شفیع، ینگ سٹنر، اداکارہ عفت عمر فیشن ڈیزائنر محسن رانجھا، رانا منان، وقار بٹ ولید اور چئیرمین والڈ سٹی کامران لاشاری اور دیگر نے شرکت کی۔

ایونٹ کے سیزن تھری کا آغاز گلوکار فارس شفیع اور ذین زوہیب کے شاندار ویڈیو سونگ سے ہوا جس کو حاضرین کی جانب سے بےحد پزیرائی حاصل ہوئی جبکہ ان کی لائیو پرفامنس نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

اس موقع پر شرکاء نے ہدایت کار بلال لاشاری کی ڈائریکشن کو خوب سراہا۔

شو کے نئے سیزن میں ہفتہ وار شاندار ویڈیوز کو ریلیز کیا جائے گا، جس میں گلوکار عاطف اسلم، فواد خان، شئے گل، انورل خالد، ینگ سٹنر حسن رحیم، نتاشا نورانی، ریشم فیض عبد الحنان اور عدنان دھول اپنی بہترین پرفامنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے جلوہ گر ہوں گے۔

تقریب میں شریک مقررین کا کہنا تھا کہ بلال لاشاری کی تخلیقی صلاحیتیں اور ان کی مہارت نے انہیں سنیما انڈسٹری میں ایک ممتاز مقام دلایا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید