• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاطف اسلم کی اہلیہ کیساتھ بنائی گئی ریل نے صارفین کے دل جیت لیے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بین الاقوامی شرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار عاطف اسلم نے اہلیہ سارا بھروانہ کے ہمراہ بھی ریل شیئر کر دی۔

ہر دلعزیز گلوکار عاطف اسلم نے ریلز کی دنیا میں قدم رکھ کر مداحوں میں بنے اپنے تاثر کو یکسر بدل دیا ہے۔

سوشل میڈیا، ٹی وی شوز، انٹرویوز اور پوڈکاسٹ کی دنیا میں رہنے والے گلوکار نے جب سے ریلز شیئر کرنا شروع کی ہیں ان کے مداح خوش گوار حیرانی میں مبتلا ہیں۔


پہلے انٹرنیٹ صارفین کو عاطف اسلم کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی سادہ سی پوسٹ کا انتظار ہوتا تھا اور اب نیٹیزنز عاطف اسلم کی مزاحیہ اور نت نئی ریلز کا انتظار کرتے نظر آتے ہیں۔

انسٹاگرام پر 10.2 ملین فالوورز رکھنے والے اداکار نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خوبرو اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ ایک خوبصورت ریل شیئر کی ہے۔

اس ریل میں انہیں حسین سمندر کے کنارے اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ انجوائے کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید