• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے گھر بیٹے کی پیدائش


معروف ٹک ٹاکر دانیہ شاہ اور ان کے دوسرے شوہر شہزاد حکیم کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

مختصر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر شہزاد حکیم المعروف لوہا پاڑ نے مختلف ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

انہوں نے 6 دن قبل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے اور دانیہ شاہ کے یہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی اپنے نوزائیدہ بیٹے کی متعدد ویڈیوز شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں، تاہم انہوں نے ابھی اپنے بیٹے کا نام نہیں بتایا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز کے کمنٹس میں صارفین تبصرہ کرتے ہوئے انہیں مبارک باد اور نوزائیدہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ سابق رکنِ قومی اسمبلی، ٹی وی کی معروف شخصیت عامر لیاقت سے شادی کرنے کے بعد راتوں رات شہرت حاصل کرنے والی ٹک ٹاکر دانیہ شاہ نے جولائی 2024ء میں شہزاد حکیم المعروف لوہا پاڑ سے دوسری شادی کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید