• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں جامع ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کر دیا: مریم نواز

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صحت مند پنجاب وژن کے تحت جامع ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کر دیا ہے۔

انہوں نے صحت کے عالمی دن پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کو صحت اور علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، فیلڈ اسپتالوں اور کلینک آن ویل کے ذریعے لاکھوں مریضوں کو گھر پر علاج کی سہولت دی جا رہی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پہلی بار 1250 مراکزِ صحت کو جدید ترین کلینکس میں تبدیل کیا جا رہا ہے جبکہ بڑےاسپتالوں میں علاج معالجے، ٹیسٹ اور ادویات کی فراہمی کے لیے بھر پور اور مؤثر اقدامات کر رہے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ پہلی بار عوام کو گھر کی دہلیز پر ادویات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، پاکستان کا پہلا سرکاری کینسر اسپتال اور سرگودھا میں کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ جلد فعال ہو جائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام اور ٹرانسپلانٹ کارڈ متعارف کرائے ہیں، ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو بڑے شہر لے جانے کے لیے ایئر ایمبولینس سروس بھی شروع کی ہے۔

صحت سے مزید