چین میں ایک پہاڑی تفریحی مقام پر بنا کسی تکلیف کے ہائیکنگ (پیدل چلنے) کےلیے ایسکلیٹرز (اونچے مقامات پر چڑھنے کےلیے خود کار زینے) نصب کیے گئے ہیں۔
چین کے اس تفریحی مقام کا نام جیانگژی ہے جہاں پر کئی ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرکے ایک بہت بڑے نیٹ ورک پر مبنی خود کار زینے نصب کیے گئے ہیں تاکہ بنا کسی تکلیف اور کوشش کے لوگ پہاڑ کی بلندی تک پہنچ سکیں۔
واضح رہے کہ پہاڑوں کی بلندی پر پہنچنے کے لیے ہائیکنگ کافی مشکل اور تکلیف دہ تجربہ ہوتا ہے لیکن مشرقی چین کے جیانگژی صوبے میں کوئی بھی شخص باآسانی 1500 میٹر بلند چوٹی پر صرف ایک خود کار سیڑھی پر سوار ہو کر باآسانی پہنچ سکے گا۔
لوگ کو اس خوبصورت تفریحی مقام اور اس کے ارد گرد ایریا میں واقع مشہور پہاڑوں کی بلندی تک پہنچنے کےلیے یہ منصوبہ 2022 میں شروع ہوا اور آئندہ ماہ اسکی تکمیل ہوجائے گی۔
حالیہ دنوں میں اسکی کئی تصاویر اور ویڈیوز جاری کی گئی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جابجا خود کار زینے ایکدوسرے سے مربوط ہیں۔ گو کہ یہ چین میں پہاڑوں پر نصب کیا جانے والا پہلا خودکار زینہ پر مبنی نظام نہیں لیکن اسے سب سے بڑا اور پیچیدہ سمجھا جاتا ہے۔