• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کا کوئٹہ میں غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن ،40 کوگرفتار،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کچلاک نعمت اللہ ترین کی زیر نگرانی غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کامیاب کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران سب ڈویژن کچلاک میں ایک بس کو روکا گیا جس میں تمام سواریاں افغان مہاجرین تھیں۔ ابتدائی جانچ کے بعد 40 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیاجنہیں بعد ازاں ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ منتقل کردیاگیا، جہاں ان کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی۔ تحقیقات کے بعد 12 افراد کو قانونی دستاویزات کی بنیاد پر رہا کر دیا گیا جبکہ 28 افراد کی ملک بدری کا فیصلہ کیا گیا ۔
کوئٹہ سے مزید