عمر شہزاد اور شانزے لودھی کی دعائے خیر کی تقریب کی خوبصورت تصاویر سامنے آ گئیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے نئے مگر تیزی سے مقبول ہونے والے جوڑے عمر شہزاد اور شانزے لودھی نے حال ہی میں مدینہ منورہ میں مسجدِ نبوی ﷺ کے روحانی ماحول میں نکاح کر کے دلوں کو جیت لیا۔
اب ان کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کراچی میں منعقدہ دعائے خیر سے ہو چکا ہے۔
شانزے لودھی نے اس روحانی تقریب کے لیے خاص طور پر سلور گرے رنگ کا نفیس لباس زیب تن کیا، جو سلک اور آرگنزا کے خوبصورت امتزاج سے تیار کیا گیا تھا۔
لباس پر کی گئی باریک دھاگے کی کڑھائی اور موتیوں کا کام نہایت نفاست اور خوبصورتی سے نمایاں ہو رہا تھا۔
انہوں نے سادہ اور نفیس جیولری کے ساتھ اپنا لک مکمل کیا اور سافٹ میک اپ سے ان کی شخصیت میں مزید نکھار آیا، ان کا یہ انداز مداحوں کو بے حد پسند آیا اور سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر وائرل ہو گئیں۔
دعائے خیر کی یہ تقریب صرف قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد کی موجودگی میں منعقد کی گئی، جس کا ماحول نہایت سادہ، پُر خلوص اور دعاؤں سے بھرپور تھا، یہ وہ موقع تھا جہاں خوشیاں، عقیدت اور محبت یکجا نظر آئیں۔
مداحوں کی جانب سے اس تقریب کی تصاویر پر محبت بھرے پیغامات کا تانتا بندھ گیا۔