• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کوئٹہ کا اجلاس‘ پارٹی امور اور کارکنوں کے مسائل پر غور

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کا اجلاس ضلعی صدرسردار سحر گل خلجی اور جنرل سیکرٹری جاوید اقبال اعوان کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں سینئر نائب صدر ارباب اقبال کاسی، ضمیر اختر ،ذاکر بنگلزئی ، سلمان درانی ،اسماعیل بنگلزئی،میر بہادر خان لانگو، حاجی نوید، میر حمید بنگلزئی ، چوہدری بابر ،فاروق جبارخیل، ذیشان مشتاق، آغا ظہور شاہ، آغا سعید شاہ، سفر محمد خان ٹکری محی الدین ،عادل داؤد ، آغا اسماعیل شاہ ، بابر مقصود ، محمد زبیر ، عرفان اقبال ، حارث رضا ، فیاض جدون ، بخت محمد بازئی ، وقاص احمد ،سلیم سہوترہ ، شاہد بلوچ ، محمد آصف خان حریفال ، عمر آغا، رئیس فقیر محمد اورکوئٹہ سٹی ون زرغون کے صابر راجپوت ، محمد سعید ملک، ٹکری سعید احمد سمالانی، ملک عالم کاسی ،رانا محمد ظفر،شاہد نذیر، اسد دہوار ، مہرعلی نیچاری و دیگرنےشرکت کی۔اجلاس میں پارٹی امور اور کارکنوں کے مسائل پر غور کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار گل خلجی اور جاوید اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان میں پارٹی کارکنوں کو نظرانداز کردیا گیا ہے ،خاص طور پر کوئٹہ میں صوبائی قیادت کے قریبی ساتھی تنظیمی امور میں مداخلت کررہے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، برے حالات میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کرنے والے کارکن آج صوبائی قائدین کی نظروں سے اوجھل ہوگئے کیونکہ صوبائی قیادت آج اہم عہدوں پر فائز ہوچکی تو انہیں کارکنوں کی کیا ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان پیکیج میں بھی ضلع کوئٹہ کو نظرانداز کیا گیا جس کی یہ اجلاس مذمت کرتا ہے۔ اجلاس میں مختلف قراردادیں پیش کی گئیں جس کی کابینہ ارکان نے منظوری دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ اجلاس جلد طلب کیا جائے گا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔اجلاس میں اے این پی کے رہنما کمانڈر خدائیداد اور لالہ خدائے نور کے انتقال پر تعزیت کا اظہار اور ان کیلئے مغفرت کی دعا کی گئی۔
کوئٹہ سے مزید