• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اداکاراؤں میں چِک فِلرز کا رجحان، مداح حیران

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

دنیا بھر میں خوبصورتی کو نکھارنے کے لیے کاسمیٹک طریقے جیسے لپ اور چِک فِلرز کا استعمال عام ہو چکا ہے اور اب پاکستانی شوبز انڈسٹری بھی اسی راہ پر گامزن ہے۔

 کئی معروف اداکارائیں چہرے پر نمایاں تبدیلیوں کے بعد مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا اور شوبز حلقوں میں ان اداکاراؤں کے چہروں پر واضح تبدیلیاں زیرِ بحث ہیں، جنہوں نے مبینہ طور پر چِک فِلرز کروائے ہیں۔

مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور اداکارہ کیا تھا، وقت کے ساتھ ان کے انداز میں نکھار آیا، لیکن حالیہ دنوں میں ان کے چہرے پر خاصی تبدیلی دیکھی گئی، ان کے گالوں میں فِلرز کی جھلک اس وقت زیادہ نمایاں ہوتی ہے جب وہ مسکراتی ہیں یا گفتگو کرتی ہیں۔

ڈاکٹر شائستہ لودھی ناصرف میزبان اور اداکارہ ہیں بلکہ کاسمیٹک ماہر بھی ہیں، ان کے چہرے پر نمایاں تبدیلی دیکھی گئی ہے، خاص طور پر گالوں میں بھراؤ جس نے ان کے چہرے کی ساخت کو بدل دیا ہے۔

خوبصورتی کی علامت سمجھی جانے والی نیلم منیر بھی اس دوڑ میں شامل ہو گئی ہیں، ان کے گال کافی بھرے ہوئے اور سوجن زدہ محسوس ہوتے ہیں، جس سے ان کی فطری مسکراہٹ اور تاثرات متاثر ہو رہے ہیں۔

ہانیہ عامر کی معصوم سی خوبصورتی نے انہیں شہرت دلائی، مگر اب ان کے چہرے پر ہلکی سوجن اور تبدیلی دیکھی جا سکتی ہے، یہ تبدیلی نقصان دہ نہیں لیکن مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ فطری حسن کے ساتھ زیادہ اچھی لگتی ہیں۔

ابھرتی ہوئی اداکارہ کومل میر نے بہت کم وقت میں شہرت حاصل کی، مگر ان کے چہرے میں حالیہ دنوں میں نمایاں تبدیلی دیکھی گئی ہے، ان کی مسکراہٹ بھی اب پہلے جیسی نہیں رہی، جس سے واضح ہوتا ہے کہ انہوں نے بھی فِلرز کا سہارا لیا ہے۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ اداکاراؤں کو اپنی فطری خوبصورتی پر فخر کرنا چاہیے اور اس میں مصنوعی مداخلت سے گریز کرنا چاہیے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید