• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: 4 منشیات فروشوں کو 9 سال کی سزا سنا دی گئی

— تصاویر بشکریہ برطانوی پولیس
— تصاویر بشکریہ برطانوی پولیس

برطانیہ کے علاقے جنوبی برمنگھم سے گرفتار ہونے والے 4 افراد کو 9 سال کی سزا سنا دی گئی۔

ویسٹ مڈلینڈز پولیس کے مطابق اس گروہ کو جنوبی برمنگھم میں واقع ایک گھر سے اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا جب یہ گھر کے پچھلے حصے میں کوکین اور ہیروئن کو چھپانے کی کوشش کر رہا تھا۔

پولیس آپریشن کی چھاپے مار کارروائی کے یہ مناظر ڈرون کیمرے میں ریکارڈ کیے گئے۔

پولیس کے مطابق پولیس کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کارروائی کے وقت منشیات فروش گروہ منشیات چھپا کر گھر سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ پکڑا گیا، جبکہ باربی کیو میں چھپائی گئی منشیات بھی برآمد کر لی گئی۔

پولیس کے مطابق اس آپریشن میں 10 ہزار پاؤنڈ کی کوکین اور سینکڑوں پاؤنڈ مالیت کی ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔

گرفتار ملزمان میں 46 سالہ شہزاد اکرم، 43 سالہ سجاد اکرم،  46 سالہ آصف محمد اور 27 سالہ زین حسین شامل ہیں۔

 پولیس کے مطابق چاروں ملزمان نے اعترافِ جرم کر لیا ہے جس کے بعد شہزاد اکرم کو ساڑھے 9 سال کی قید، سجاد اکرم کو 3 سال 7 ماہ، آصف محمد کو 3 سال 4 ماہ اور زین حسین کو 2 سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید