پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی کی فوری رہائی کے لیے پی ٹی آئی فرانس نے پیلس دی ری پبلک پر احتجاجی ریلی و مظاہرہ کیا۔
احتجاجی مظاہرے میں خواتین نے بھی شرکت کی، مظاہرے کے دوران انہوں نے بینر اور پوسٹر اٹھائے رکھے تھے، جن پر بانیٔ پی ٹی آئی کو رہا کرو کے مطالبات درج تھے۔
مظاہرین نے مسلسل 2 گھنٹے شدید نعرے بازی بھی کی۔
ریلی کی قیادت عابد ملک، یاسر قدیر، چوہدری اشفاق جٹ، چوہدری ماجد چیمہ، راجہ طاہر سروال، پی کے چوہدری اور خواتین نے کی۔
اس موقع پر ان رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے حکومت اور حکومتی اقدامات پر شدید تنقید کی۔
مقررین نے قومی اداروں پر شدید تنقید کے علاوہ اوورسیز کنونشن پر بھی تنقید کی اور اسے وقت اور پیسے کا ضیاع قرار دیا۔