• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیموکریٹ سینیٹرز نے ٹرمپ کو شک کے کٹہرے میں کھڑا کردیا


امریکی ڈیموکریٹ سینیٹرز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شک کے کٹہرے میں کھڑا کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف لگایا، دنیا کی اسٹاک مارکیٹس گر گئیں، ٹیرف میں 90  دن کے وقفے کا اعلان کیا،اسٹاک مارکیٹس اوپر چلی گئیں۔

امریکی ڈیموکریٹ سینیٹرز نے ڈونلڈ ٹرمپ کو شک کے کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے سوال اٹھا دیے کہ کہیں ٹرمپ کے حامیوں اور ساتھیوں نے مال تو نہیں بنایا؟ پیسے سے پیسہ تو نہیں کھینچا؟ اپنے بندوں کو خفیہ فائدہ پہنچانے کےلیے اسٹاک مارکیٹس کو رگڑا تو نہیں لگایا؟

ڈیموکریٹ سینیٹرز نے ٹیرف کو اسٹاک مارکیٹ سے منافع کمانے کا کھیل قرار دے دیا، ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں پر کرپشن سے پیسہ بنانے کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید