کراچی (جنگ نیوز)کراچی کے علاقے کورنگی میں گڑھے میں لگنے والی آگ کی شدت دو ہفتوں بعد تاحال برقرار ہے۔
پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے کورنگی میں لگنے والی آگ کا سروے بھی کیا ہے۔سی ای او کورنگی کنٹونمنٹ کا کہنا ہے کہ آگ اب بھی اسی شدت کیساتھ جاری ہے تاہم اسکے پھیلاؤ کو روکا جا چکا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مزید منرل ٹیسٹ کیلئے اداروں سے رابطہ کر لیا گیا ہے‘ وزارت پیٹرولیم نے میتھین گیس کی جانچ کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ سی ای او کورنگی کنٹونمنٹ کے مطابق تمام 6کنٹونمنٹ بورڈز کے فائر ٹینڈرز موقع پر موجود ہیں۔