• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی،45ملزمان گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی جاری رکھی۔ 7منشیات فروش، 3ناجائز اسلحہ ،10 مکانات کرایہ پر دینے اور لینے والوں، 2جواریوں، ایک تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلانے والے ، 2جعلی ادویات فروخت کرنے والوں اور20اشتہاریوں سمیت45 ملزمان گرفتار کرلئے۔ 203لیٹر شراب ، 2پسٹل 30بور معہ 8گولیاں ،کلاشنکوف معہ 5گولیاں  برآمد ہوئی۔ پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم صدق کو اپنا مکان بغیر اجازت نامہ غلام مصطفی کو دینے کے جرم میں ، ملزم عطاء محمد کو اپنا مکان بغیر این اوسی ملزم طاہر شہزاد کو کرائے پر دینے کے جرم میں،ملزم فیض بخش کو اپنا مکان بغیر اجازت نامہ ملزم تابش کو کرائے پر دینے کے جرم میں ،پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ نے ملزم غلام یٰسین کو اپنے ہوٹل کا کمرہ بغیر این اوسی ملزم صافت حمید کو کرائے پر دینے کے جرم میں جبکہ پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم مدثر کو اپنا مکان بغیر اجازت نامہ ملزم محمد بوٹا کو دینے کے جرم میں قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔ ٹریفک وارڈن نے دورانِ ڈیوٹی چوک قذافی پر ملزم آصف کو انتہائی تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے قابو کر کے پولیس تھانہ نیو ملتان کے حوالے کر دیا جسکو قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔  پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملزم محمد ندیم اور ملزم محمد کامران کو جعلی ادویات فروخت کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔  ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران128نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا ۔ملتان پولیس نے 20اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔
تازہ ترین